ارنا کے مطابق لبنان کے محکمہ صحت نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ اتوار کی صبح سے لبنان پر غاصب صیہونی حکومت کے تازہ حملوں میں پندرہ لبنانی شہری شہید ہوگئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے تازہ حملوں میں 83 عام شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، ان شہریوں پر فائرنگ کردی جو جنوبی لبنان میں اپنے گھروں کی طرف واپس جارہے تھے۔
غاصب صیہونی فوج نے یہ حملے ایسی حالت میں کئے ہیں کہ آج 26 جنوری کو جنگ بندی کو ساٹھ دن پورے ہوچکے ہیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ ابھی سیکڑوں کی تعداد ميں لبنانی شہری اپنے گھروں کو واپس جانے کے لئے جنوبی لبنان کی دیہی بستیوں کے راستے پر جمع ہیں لیکن صیہونی فوجی انہیں آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں اور ان پر فائرنگ کررہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ