نائب وزیر محمد علی بک نے Galaxy Leader نامی جہاز کے عملے کی رہائی کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی گزشتہ چند مہینوں میں کی جانے والی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم یمن میں متعلقہ افراد اور حماس کے ساتھ رابطے میں ہیں اور انصاراللہ کی مخلصانہ کوششوں پر انکے شکر گزار ہیں اور ہمیں امید ہے کہ جہاز کا عملہ اپنے اپنے ممالک کو واپس لوٹ جائے گا۔
گزشتہ روز ایک یمنی عہدیدارنے المسیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک حماس کے ساتھ ہم آہنگی اور عمان کی ثالثی کے بعد، یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی کے حکم کے مطابق صہیونی جہاز "گیلیکسی لیڈر" کے عملے کو آج رہا کر دیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ