21 جنوری، 2025، 10:33 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85726656
T T
0 Persons

لیبلز

 شہدائے غزہ کی تعداد 47 ہزار 107 ہوگئی

21 جنوری، 2025، 10:33 PM
News ID: 85726656
 شہدائے غزہ کی تعداد 47 ہزار 107 ہوگئی

 تہران – ارنا – غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ سات اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں شہید ہونے والوں  کی تعداد 47 ہزار 107 ہوگئی ہے

ارنا کے مطابق غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 72 شہیدوں کے جنازے اسپتالوں میں لائے گئے ۔

اس رپورٹ کے مطابق ان ميں سے 68 جنازے ملبے کے نیچے سے نکالے گئے اور ایک فرد زخموں کی شدت کے باعث درجہ شہادت پر فائز ہوگیا۔

اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 56 زخمی بھی اسپتالوں میں پہنچائے گئے ہیں۔  

غزہ کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ اب بھی بہت سے لوگ سڑکوں پر اور منہدم شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں ابھی تک امدادی دستے نہیں نکال سکے ہیں۔

غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق آج اسپتالوں میں لائے جانے والے شہدا کے جنازوں اورزخمیوں کے بعد سات اکتوبر 2023 سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 47 ہزار 107 اور زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 11 ہزار 147 ہوگئی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .