جامع تعاون معاہدہ ،ایران روس تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز

تہران-ارنا- صدر ایران مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ ایران و روس کے درمیان دوستی، دونوں ممالک کے مفادات  کا تحفظ کرتے رہیں گے اور ہم دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کے ایک نئے باب کا مشاہدہ کریں گے۔

صدر  نے کہا کہ  روسی فیڈریشن، دنیا میں ایک اہم ملک کے طور پر، اسلامی جمہوریہ ایران کی ہمسایہ ملکوں کے بارے میں پالیسی کے تناظر میں منفرد مقام کا حامل ہے اور حالیہ برسوں میں اعلی سطح پر تعلقات اور وفود کے تبادلوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اور یہ عمل فریقین کے درمیان موجودہ اعتماد  کی وجہ سے جاری ہے۔

صدر ایران نے کہا کہ آج کی بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون میں فروغ اور توسیع پر تبادلہ خیال ہوا  اور معاہدوں پر عمل درآمد میں حائل رکاوٹوں کو ختم کئے جانے کی راہوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

 صدر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان جامع تعاون  کے جس معاہدے پر دستخط ہوئے، اس سے ایران و روس کے درمیان خاص طور پر معاشی میدان میں تعاون میں نئے باب کا آغاز ہوگا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .