محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا میں اپنے اکاؤنٹ میں لکھا، "سلام علیکم بما صبرتم" کے ساتھ لکھا : ہم غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور شہداء کی ارواح پر سلام بھیجتے ہيں۔"
انہوں نے زور دیا کہ "یہ 15 ماہ کی دلیرانہ فلسطینی مزاحمت تھی جس نے صیہونی حکومت کو اپنے اسٹریٹیجک اہداف کے حصول میں ناکام بنا دیا۔"
ایران کے اسپیکر نے آخر میں لکھا: دنیا کو جرائم پیشہ حکومت کو سزا دینے اور فلسطینی عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے اقدام کرنا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ