15 جنوری، 2025، 4:31 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85720751
T T
0 Persons

لیبلز

تہران یونیورسٹی بین الاقوامی تنظیم "سرن" کی رکن بن گئی

تہران - ارنا- تہران یونیورسٹی فیوچر سرکل (FCC) پروجیکٹ کے تعاون سے یورپین آرگنائزیشن فار نیوکلیئر ریسرچ (CERN) کا رکن بن گئی ہے۔

تہران یونیورسٹی کی فیکلٹی آف سائنس کے شعبہ فیزکس کے پروفیسر اور وزارت سائنس، تحقیق اور ٹیکنالوجی میں "سرن"  ورکنگ گروپ کے رکن  کاظم عزیزی نے اس بین الاقوامی سائنسی ادارے کا تعارف کراتے ہوئے کہا: سرن، نیوکلیئر اور پارٹیکل فزکس ریسرچ کا یورپی سنٹر اور دنیا کی  بڑی سائنسی لیبارٹری  ہے۔ یورپی ممالک "سرن"  کے اصل رکن ہیں، لیکن دنیا کے  70 سے زیادہ ممالک " سرن " کے ساتھ دوسرے طریقوں سے تعاون کرتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .