یمن کی انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے شہید قاسم سلیمان کی برسی کے موقع پر اپنے خطاب میں فلسطین کی حمایت میں جنرل سلیمانی کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو فلسطین اور فلسطینی مجاہدین کی حمایت کی وجہ سے بہت سارے مسائل اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔
انہوں نے یہ بات زور دے کیہی کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت یمن کو فلسطین اور غزہ کی حمایت سے نہیں روک نہیں سکتی۔ایک سال سے زائد عرصرے سے ہمارے ملک پر امریکہ اور برطانیہ کے جاری ہیں اور اب تک نو سو سے زائد بار ہوائی اور سمندری حملے ہوچکے ہیں۔
انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ میں امریکہ اور برطانیہ پر واضح کردینا چاہتا ہوں کہ" تمہاری بمباری سے ہم اپنے اصولی، انسانی اور اخلاقی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور فلسطین کی حمایت کا سلسلہ پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا۔"
انہوں نے کہا کہ امریکیوں کے خلاف جنگ کے پیش نظر اپنے فوجی طاقت اور توانائي میں بھی اضافہ مسلسل اضافہ کرتے رہیں گے۔
آپ کا تبصرہ