یحیی سریع نے اعلان کیا کہ اس امریکی جاسوسی جنگی ڈرون طیارے نے مارب کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ اس امریکی ڈرون طیارے کو یمن میں تیار شدہ زمین سے فضا پر مار کرنے والے میزائل سے مار گرایا گیا۔
جنرل یحیی سریع نے بتایا کہ گزشتہ 72 گھنٹے کے دوران یہ دوسرا امریکی ڈرون طیارہ تھا جسے کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فتح موعود اور جہاد مقدس کارروائیوں کے تحت مجموعی طور پر 14 جاسوس ڈرون طیارے مار گرائے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ غزہ کا محاصرہ اور صیہونی جارحیت جاری رہنے تک یمن کی کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز بھی یمن نے دو الگ الگ کارروائیوں میں تل ابیب کے بن گوریون ایئرپورٹ کو فلسطین 2 ہائپرسونک میزائل اور مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب میں واقع ایک بجلی گھر کو ذوالفقار بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔
اس کے علاوہ یو ایس ایس ہیری ٹرومین طیارہ بردار جہاز پر بھی اس وقت خودکش ڈرون اور میزائلوں سے حملہ کیا جب یہ جہاز یمن کے خلاف بھاری بمباری کی تیاری کر رہا تھا۔
آپ کا تبصرہ