اسرائیل کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 13,500 سے زیادہ متاثر صہیونی نفسیاتی بیماریوں کے مراکز سے رجوع کر چکے ہيں۔
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کے متعلقہ شعبے میں ہر ماہ تقریباً ایک ہزار نئے فوجیوں کے نام درج کیے جاتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے 51 فیصد افراد کی عمر 30 سال سے کم ہوتی ہے اور ان میں سے 43 فیصد ذہنی صدمے کا شکار ہوتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ