پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ علاقے پر اسرائیلی حکومت کی اندھادھند جارحیت اور دنیا کی تبدیلیوں کے پیش نظر، دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ضروری ہے اور پاکستان اپنے اس فیصلے پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے میزائلی پروگرام پر گفتگو کی کوئی گنجائش نہیں اور کسی بھی قسم کا سمجھوتہ ملک سے دشمنی کے مترادف ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ یہ دفاعی صلاحیتیں پاکستان کی حفاظت کے لیے ہیں اور ہم جارحیت کے بارے میں سوچتے بھی نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ نے پاکستان کے میزائلی پروگرام پر پابندیاں عائد کردی ہیں جس پر پاکستان کے اعلی عہدے داروں اور سیاسی قیادت نے برہمی ظاہر کی ہے۔
آپ کا تبصرہ