فوری طور پر قیدیوں کا تبادلہ کیا جائے! 200 اسرائیلی اسکولوں کے طلبا کا احتجاجی مظاہرہ

تہران/ ارنا- مقبوضہ سرزمینوں کے 200 سے زیادہ اسکولوں کے طلبا نے سڑکوں پر نکل کر فلسطینی اور صیہونی قیدیوں کے فوری تبادلے کے حق میں نعرے لگائے۔

نتن یاہو کی حکومت کے خلاف یہ احتجاجی مظاہرے تقریبا تمام مقبوضہ سرزمینوں میں دیکھے گئے۔

مظاہرین نتن یاہو کو قیدیوں کے تبادلے میں رکاوٹ کا اصل ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر مبنی مذاکرات گزشتہ چند روز سے جاری ہیں۔

حماس نے اعلان کیا ہے کہ اگر نتن یاہو نے پھر سے رکاوٹ کھڑی نہیں کی تو جنگ بندی کا حصول ممکن ہوگا۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .