ایران کے خلاف اسنیپ بیک کو استعمال کیا تو ایران کا جواب فیصلہ کن ہوگا: امیرسعید ایروانی

نیویارک/ ارنا- اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیرسعید ایروانی نے یورپی ممالک کو انتباہ دیا ہے کہ اگر ایٹمی معاہدے میں درج اسنیپ بیک مکینزم سے غلط فائدہ اٹھایا گیا تو ایران کا جواب فیصلہ کن ہوگا۔

قرارداد 2231 اور ایٹمی معاہدے کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیرسعید ایروانی نے کہا کہ ایک بار ہمیشہ کے لیے واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اسنیپ بیک کو ایران کے خلاف دھمکی آمیز رویے کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر یورپی ٹرائیکا نے اس سلسلے میں اپنا اشتعال انگیز رویہ جاری رکھا تو ایران کا جواب اسی کے مطابق، فیصلہ کن ہوگا۔

امیرسعید ایروانی نے کہا کہ ایٹمی معاہدے کے ذیل میں اگر اسنیپ بیک کو فعال کیا گیا تو پیدا ہونے والا بحران کسی کے بھی حق میں نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آئی اے ای اے کے سربراہ کا دورہ تہران انتہائی تعمیری تھا لیکن بورڈ آف گورنرز میں ایران کے خلاف جاری ہونے والی انتباہی قرارداد نے واضح کر دیا کہ یورپی ٹرائیکا اور امریکہ، تعمیری تعاون کے بجائے سفارت کاری، اعتماد اور اصولوں کی پابندی کو کمزور اور اپنے سیاسی ایجنڈے کو ہی آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .