17 دسمبر، 2024، 10:12 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85692447
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کے خام تیل کی برآمدات میں کمی کی خبریں غلط

تہران - ارنا –اسلامی جمہوریہ ایران کی  نیشنل آئل کمپنی کے  سربراہ نے کہا ہے کہ  ایران کے خام تیل کی برآمدات میں کمی کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔

حامد بورد نے پیر کی شام ایک ٹی وی  پروگرام میں  گفتگو کے دوران ایران کے خام تیل کی برآمدات میں کمی کے بارے میں سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی افواہوں کو غلط اور بے بنیاد قرار دیا اور کہا: "ہمارے ملک کے خام تیل کی برآمدات کی صورتحال  پہلے کی طرح جوں کی توں ہے۔ "

انہوں نے کہا : "ہم خام تیل کی فروخت اور برآمد کے شعبے میں اچھی پوزیشن میں ہیں۔"

نیشنل آئل کمپنی کے سربراہ نے کہا : تیل کی فروخت اور برآمدات کے بارے میں فکر کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

انہوں نے زور دیا: یہ جو کہا جا رہا ےہ کہ تیل کی برآمدات میں کمی آئی ہے تو اس دعوے میں کوئی سچائی نہيں ہے۔

 اس سے پہلے بھی ایران کے  وزیرپیٹرولیم محسن پاکنژاد نے بھی کہا تھا کہ  وزارت پیٹرولیم نے تیل کی پیداوار اور برآمدات کا جامع منصوبہ بنا لیا ہے اور اس سلسلے میں ہمیں کسی طرح کی تشویش نہيں ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .