10 دسمبر، 2024، 12:31 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85685811
T T
0 Persons

لیبلز

شام میں 250 سے زائد فوجی اہداف پر صیہونی فوج کی بمباری

تہران (ارنا) صیہونی حکومت شام کے موجودہ حالات کا غلط فائدہ اٹھاتےہوئے اب تک اس ملک میں 250 سے زیادہ فوجی اہداف پر بمباری کر چکی ہے۔

 نیوز ایجنسی عربی 21 کے مطابق، شام میں ہونے والی تبدیلیوں اور داخلی صورتحال کے سائے میں صیہونی حکومت کے حملے جاری ہیں۔

ایک صیہونی سیکورٹی ذریعہ نے انکشاف کیا کہ بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد تل ابیب نے شام کے اندر 250 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا ہے جن میں فوجی اڈے، جنگی جہاز اور میزائل سسٹم شامل ہیں۔

اس ذریعے نے، جس نے اپنا نام ظاہر نہیں کیا، صیہونی ریڈیو کو بتایا کہ ہم نے شام میں اسد حکومت کے خاتمے کے بعد سے اب تک 250 سے زیادہ اہداف پر بمباری کی ہے اور یہ صیہونی فضائیہ کی تاریخ کے بڑے حملوں میں سے ایک ہے۔ ان حملوں میں شامی فوج، درجنوں جنگی جہاز، زمین سے فضا میں مار کرنے والے  بےشمار میزائل سسٹم، جنگی سامان بنانے والے پروڈکشن یونٹس، اسلحہ گودام اور زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل شامل ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .