فلسطینی مزاحمتی فرنٹ: صیہونی حکومت کی جانب سے شام کی سرزمین پر غاصبانہ قبضے کی کوشش مذموم

تہران- ارنا- فلسطین کے مزاحمتی فرنٹ  نے شام کے بعض علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے اور اس ملک کے فوجی اور ہتھیاروں کے اڈوں پر وحشیانہ حملوں کو نئے حالات مسلط کرنے کی ناکام کوشش قرار دیا ہے۔

فلسطینی  مزاحمتی تنطیموں کے محاذ نے شامی  علاقوں  پر صیہونی حکومت کے غاصبانہ  قبضے اور اس ملک کے فوجی اور ہتھیاروں کے ٹھکانوں پر وحشیانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ان اقدامات کو صیہونیوں کی جانب سے چیلنج قرار دیا ہے۔

 فلسطینی تنظیموں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ صیہونی حکومت تمام عربوں اور مسلمانوں کی دشمن ہے خواہ وہ کسی بھی سمت میں کیوں نہ ہوں،  کہا ہے کہ شام اور اس کی قوم،  اقوام عالم کی واحد دشمن صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی مزاحمت  کی  بدستور حامی رہے گی۔  

فلسطینی تنظیموں کے محاذ نے کہا ہے کہ ہم صیہونی حکومت اور اس کے اصل حامی امریکہ کی جارحیتوں اور طمع کاریوں کا ٹھوس مقابلہ کئے جانے کہ خواہاں ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .