شامی فوج کا یہ بیان اتوار کی صبح دمشق پر مسلح گروہوں کے قبضے اور بشار اسد کے شام سے نکل جانے کی خبروں کے بعد جاری کیا گيا ۔
اتوار کی صبح مغربی اور عرب میڈیا نے شام سے بشار اسد کے نکلنے اور اس ملک کے دارالحکومت دمشق میں مسلح گروہوں کے داخلے کی رپورٹیں شائع کیں۔
بشاراسد کے مخالف مسلح گروہ چند گھنٹے قبل دمشق میں داخل ہوئے اور شام کے دارالحکومت پر کنٹرول حاصل کر لیا۔
المیادین ٹی وی چینل نے روئٹرز کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے کہ مسلح گروہ شامی فوج کے طرف سے کسی بھی قسم کی مزاحمت کے بغیر دمشق میں داخل ہوئے۔
آپ کا تبصرہ