ایرانی وزارت خارجہ: دمشق میں ایرانی سفارت خانے کے انخلا کی خبر درست نہیں ہے

تہران (ارنا) بعض ذرائع ابلاغ کی جانب سے ایرانی سفارت خانے کے انخلا کی افواہوں کے جواب میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے انخلا کی خبریں درست نہیں ہیں۔

اسماعیل بقایی نے بعض میڈیا رپورٹوں کے جواب میں تاکید کی کہ دمشق میں ایران کے سفارت خانے کے انخلاء کی خبریں درست نہیں ہیں اور ایران کا سفارت خانہ اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ارنا کے مطابق، شام میں حالیہ صورتحال کے بعد دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے انخلاء کے بارے میں کل (جمعہ) کو بعض خبروں اور ذرائع ابلاغ کی افواہیں سامنے آئی ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .