4 دسمبر، 2024، 6:00 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85680333
T T
1 Persons

لیبلز

آستانہ پیس پراسیس کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہونے جارہا ہے

تہران – ارنا – وزير خارجہ سید عباس عراقچی نے کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ وہ جمعے کو بغداد جارہے ہیں۔

ارنا کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے  بتایا کہ وہ بغداد میں اپنے عراقی ہم منصب اور دیگر عراقی رہنماؤں سے ملاقات میں علاقے کے حالات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ آئندہ ہفتے کے آغاز میں قطر جائيں گے اور دوحا اجلاس میں شرکت کریں گے۔

 انھوں نے بتایا کہ آستانہ پیس پراسیس کے وزرائے خارجہ کا اجلاس دوحا میں ہوگا جس میں وہ خود اور روس نیز ترکیہ کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ آستانہ پیس پراسیس کے وزرائے خارجہ کا اجلاس دوحا میں ہوگا لیکن خود قطر کے وزیر خارجہ اس شریک نہیں ہوں گے۔

 انھوں نے بتایا کہ چونکہ تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ دوحا میں موجود ہوں گے اس لئے یہ اجلاس وہاں رکھا گیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .