منگل کو مشہد میں اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 28ویں اجلاس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اسماعیل بقايی نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم، اقتصادی میدان میں سب سے پرانی کامیاب تنظیموں میں سے ایک ہے اور یہ امر اس تنظیم کی اہمیت اور خطے میں اس کی شاندار سرگرمیوں کو ظاہر کرتا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ECO کے 10رکن ممالک درحقیقت خطے میں اعلی اقتصادی اور تجارتی صلاحیتوں کے حامل ممالک ہیں اور ان ممالک کے درمیان ثقافتی قربت اور مذہبی و تاریخی مشترکات ناقابل تردید حقیقت ہیں اور اس حوالے سے رکن ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ہر کوشش اور اقدام اہم اور قابل توجہ ہے۔
انہوں نے یہ بتاتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے 2024 میں ECO کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس کی صدارت کی, کہا کہ آج کا دن اس کونسل کے لیے گزشتہ ایک سال کے دوران ایران کی جانب سے کی گئی کاوشوں اور منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے، جبکہ اس تنظیم کے اگلے 5 سے 10 سال میں ایجنڈے میں شامل ہونے والے اقدامات اور منصوبوں کا بھی گزشتہ روز کے اجلاس میں جائزہ لیا گیا اور 28ویں اجلاس کے حتمی بیان کا بھی اعلان کیا جائے گا۔
اس اجلاس کے دوسرے اور آخری دن کے اجلاس میں ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، ECO کے سیکرٹری جنرل اور ترکی، ترکمانستان، قزاقستان، پاکستان، ازبکستان، کرغزستان، آذربائیجان اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ شریک ہیں۔
آپ کا تبصرہ