مسعود برہمن نے جمعرات کے روز صوبہ گلستان کے تاجروں کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا: اس وقت ملک میں برآمدات کی گنجائش 360 بلین ڈالر ہے لیکن جو برآمدات کی گئی ہیں وہ ملک کی برآمدی صلاحیت کا ساتواں حصہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: افریقہ براعظم میں 55 ممالک ہیں اور وہاں 1500 بلین ڈالر کی تجارت ہوتی ہے جس میں سے ایران کا حصہ 1.3 بلین ڈالر ہے۔
ایران اور افریقہ کے مشترکہ ایوان تجارت کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ افریقی ممالک کے ساتھ غیر ملکی تجارت کو فروغ دینے کے لیے اس براعظم کے متعدد دورے کیے گئے ہیں ا انہوں نے کہا کہ براعظم افریقہ بہت سی صلاحیتوں کا حامل ہے اور ایرانی اشیاء وہاں پسند کی جاتی ہیں اس لئے یہ علاقہ ایرانی مصنوعات کا بازار بن سکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ