26 نومبر، 2024، 7:35 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85671938
T T
0 Persons

لیبلز

ایران ، لبنانی عوام، حکومت اور استقامت کی حمایت جاری رکھے گا

تہران - ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے لبنانی عوام، حکومت اور مزاحمت کے لیے ایران کی ہمہ جہت حمایت پر زور دیا ہے۔

مغربی ایشیا میں وزیر خارجہ کے خصوصی نمائندے محمد رضا رؤف شیبانی نے  وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فونی  گفتگو میں لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کو روکنے کی کوششوں سے متعلق تازہ رپورٹ پیش کی۔

شیبانی کو لبنان کے خلاف جارحیت کے آغاز سے اور اس ملک میں ایرانی سفیر کے زخمی ہونے کے بعد سے لبنان میں رہنے اور وہاں رہ کر سفارتی طریقوں سے جنگ بندی کی کوششوں کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

اس ٹیلی فونی گفتگو میں سید عباس عراقچی نے مزاحمتی محاذ کی جد و جہد جاری رہنے کا ذکر کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے مجاہدوں کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایران ، لبنان کے عوام ، حکومت اور استقامت کی حمایت جاری رکھے گا۔   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .