ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر انچیف جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے اتوار کو امام خمینی امدادی کمیٹی کے بسیجیوں کے سیمینار سے خطاب میں کہا کہ ہماری جانب سے استقامتی محاذ اور فلسطین اور غزہ کے عوام کی حمایت، انسانی، قانونی، انقلابی اوردلیرانہ ہے ۔
انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہر سطح پر دشمن کے خطرات کے مقابلے کے لئے استقامت اور فوجی طاقت کی توسیع پر مصمم ہے۔
جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا کہ علاقے میں سیکورٹی ختم ہونے اور بدامنی پھیلنے کا اصلی ذمہ دار امریکا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ان کی کوئی بھی عزت و آبرو نہيں بچی ہے اور شواہد بتاتے ہیں کہ صیہونی حکومت آئندہ 25 برس نہیں دیکھ پائے گی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں صیہونیت مخالف عالمی تحریک فعال ہوچکی ہے اور اب جرائم کے ارتکاب کے علاوہ وہ اور کچھ نہیں کرسکتے۔
آپ کا تبصرہ