ایران کے سفارتخانے کی بحالی کا فیصلہ، شام کے حکام کی کارکردگی سے وابستہ: حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی

تہران/ ارنا- حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام کے حکام کی کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اسی کے پیش نظر سفارتخانے کی ممکنہ بحالی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ایران اور شام کے تعلقات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت شام کی صورتحال واضح نہیں ہے لہذا شام کے موجود حکام اور ان کی پالیسیوں پر نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا۔

حکومت کی ترجمان نے کہا کہ بعض ممالک نے کس طرح اور کس مقصد اور توجیہ کے تحت شام کے سلسلے میں اپنی پالیسی تبدیل کی، یہ تک واضح نہیں ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .