یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے کہا کہ یمنی مسلح افواج نے بحیرہ عرب میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہام پر کروز میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا جو یمن کے خلاف کارروائیوں کی تیاریوں میں مصروف تھا .
انہوں نے بتایا کہ دوسری کارروائی میں بحیرہ احمر میں 2 امریکی بحری جہازوں کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے کامیاب نشانہ بنایا۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بحیرہ احمر کو فوجی کشیدگی کے علاقے میں تبدیل کرنے اور اس کے نتیجے میں سمندری جہازوں کو پہچنے والے نقصان کی ذمہ داری امریکہ اور انگلینڈ پر عائد کی ہے۔
آپ کا تبصرہ