400 دن میں 2 ڈیویژن فوج ختم ہوگئی اور نتین یاہو اسرائیل کی حالت بدتر کررہے ہیں ۔ صیہونی میڈيا کی رپورٹ

 تہران – ارنا – ایک صیہونی میڈيا نے 400 دن میں تقریبا دو ڈیویژن فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے اور نتین یاہو کے اقتدار میں باقی رہنے کو اسرائیل کی سبھی مشکلات کی وجہ قرار دیا ہے

ارنا کے مطابق صیہونی روزنامہ معاریو نے اپنے سیاسی مبصر بن کاسپیت کی تیار کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے  گزشتہ ایک برس سے زائد عرصے سے جو جنگ  علاقے کے سات محاذوں پر جاری رکھی ہے اس میں تقریبا دو ڈیویژن فوجی  ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔  

اس رپورٹ کے مطابق 400 دن سے جاری جنگ میں صیہونی حکومت کی فوج کے سنگین نقصانات کی وجہ سے اس وقت غاصب صیہونی حکومت کو ہزاروں  فوجیوں کی ضرورت ہے۔

 صیہونی اخبار معاریو کے سیاسی مبصر بن کاسپیت نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ نتن  یاہو کی کابیہ اسرائيل کی حالت بد تر کررہی ہے دوسرے لفظوں میں نتن یاہو کی زمانہ جنگ کی کابینہ اسرائيل کے مفاد میں نہیں بلکہ اس کے خلاف اقدام کررہی ہے۔     

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .