3 جون، 2025، 4:52 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85851972
T T
0 Persons

لیبلز

صدر ایران: مختلف ملکوں کے ساتھ تعاون میں توسیع، ایران کو مستحکم کرتی ہے

تہران – ارنا – صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے چین، جہموریہ آذربائیجان اور کیوبا سمیت مختلف ملکوں کے لئے ایران کے نئے سفیروں سے ملاقات میں کہا ہے کہ  مختلف ملکوں  کے ساتھ روابط کا استحکام ملک کو دباؤ اور جھٹکوں کے مقابلے میں مستحکم  بناتا ہے

 ارنا کے مطابق  آج منگل کو چین، جمہوریہ آذربائیجان،آئیویری کوسٹ، میکسیکو، کیوبا اور یوروگوئےکے لئے ایران کے نئے سفیروں نے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔

صدر مملکت نے اس موقع پر اپنی گفتگو میں کہا کہ دنیا کے مختلف ملکوں کے ساتھ روابط کا استحکام ملک کو  دباؤ اور جھٹکوں کے مقابلے میں مستحکم بناتاہے اور آپ لوگ دنیا کے ساتھ ایران کے روابط کی توسیع کی فرنٹ لائن  پر ہیں۔

 انھوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ہمارے روابط  اور تعاون میں اچھی پیشرفت ہورہی ہے اور میرے حالیہ دورے کے بعد جمہوریہ آذربائیجان کے ساتھ روابط کے فروغ میں بھی تیزی آئی ہے۔

 صدر ایران نے افریقا اور لاطینی امریکا کے ملکوں کے ساتھ روابط کے فروغ کے پروگراموں کا ذکر کیا اور کہا کہ اس حوالے سے دقیق منصوبہ بندی کے ساتھ دو طرفہ مفادات کی بنیاد پر باہمی روابط بڑھانے کی کوشش کرنی چاہئے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .