ارنا کے مطابق تحریک بیداری امت مصطفی کے زیر اہتمام کراچی کے نشتر پارک میں حضرت امام خمینی کی برسی کی مناسبت سے منگل کو ایک عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا۔
امام خمینی اور وحدت اسلامی کے زیر اہتمام منعقدہ اس عظیم الشان اجتماع میں ممتاز شیعہ اور سنی علمائے کرام، سیاستدانوں، یونیورسٹی اساتذہ اور اسلامی انقلاب کے طرفداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس عظیم الشان اجتماع سے خطاب میں کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کونسلیٹ کے سربراہ واحد اصغری نے اسلامی انقلاب کا مختصر تاریخچہ بیان کرتے ہوئے، حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے بعض منفرد نظریات منجملہ، اسلام کے سیاسی نظریئے، وحدت مسلمین کی ضرورت اور غاصب صیہونی حکومت کے بارے میں امام رحمت اللہ علیہ کے ٹھوس موقف کا ذکر کیا۔
اس اجتماع سے خطاب میں دیگر مقررین نے بھی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی قیادت میں اسلامی انقلاب کی کامیابیوں کا ذکر کیا اور عالمی سامراج کے خلاف جدوجہد نیز اسلامی بیداری کی تقویت میں آپ کے کردار پر روشنی ڈالی
ممتاز پاکستانی ہستیوں نے اس اجتماع سے خطاب میں کہا کہ حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے ایک عالم دین اور غیر فوجی ہستی کے عنوان سے ظالم اور استبدادی نظام کے مقابلے میں قیام کیا اور آپ کی کامیابی کا راز یہ تھا کہ آپ خدا کے علاوہ کسی سے بھی نہیں ڈرتے تھے اورآ پ کا اعتماد اور توکل صرف خدا پر تھا۔
آپ کا تبصرہ