3 جون، 2025، 5:11 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85851982
T T
0 Persons

لیبلز

عراقچی: اسلامی جمہوریہ ایران لبنان میں وحدت کی حمایت کرتا ہے

 تہران – ارنا – اسلامی جہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے دورہ بیروت میں لبنان کے وزیر ا‏عظم سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور اہم ترین علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا

 ارنا کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج منگل کو بیروت میں لبنان کے وزیر اعظم نواف سلام سے ملاقات اور گفتگو کی۔

 اس ملاقات میں اہم ترین علاقائی مسائل اور باہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  

 سید عباس عراقچی نے اسی طرح بیروت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ وہ ایران اور لبنان، دونوں ملکوں کے  سیاسی اور اقتصادی روابط میں فروغ کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

انھوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے،  لبنان میں قومی وفاق  حمایت پر زور دیا اور کہا کہ لبنان کی سبھی اقوام مسالک اور گروہ مل کر جو بھی فیصلہ کریں گے اسلامی جمہوریہ ایران اس کی حمایتا کرے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .