دھماکہ اس وقت ہوا جب مسافروں کی بڑی تعداد پلیٹ فارم پر آنے والی ٹرین کا انتظار کر رہی تھی۔
کوئٹہ پولیس کے ایک اعلی عہدے دار نے بتایا ہے حملہ خودکش نوعیت کا تھا۔
کوئٹہ کے امدادی اداروں کے مطابق، اس واقعے میں اب تک 24 لوگ جاں بحق اور کم سے کم 30 زخمی ہوئے ہیں۔
ابتدائی رپورٹ میں 18 مسافروں کے موت کی خبر تھی۔
رپورٹ کے مطابق، کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اعلیٰ انتظامی حکام سے رابطہ کر کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
پاکستان سینیٹ چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم نے بھی بلوچستان حکومت سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
آپ کا تبصرہ