29 اکتوبر، 2024، 8:58 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85643678
T T
0 Persons

لیبلز

میزائل، ڈرون، راکٹ، صیہونی غاصبوں پر حزب اللہ کے حملوں کا نیا دور، ایک دن میں 19 کارروائیاں

تہران/ ارنا- حزب اللہ لبنان صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم کا جواب دیتے ہوئے غاصب فوج اور صیہونی کالونیوں کے خلاف 19 آپریشن کیے۔

حزب اللہ کے وار میڈیا کے اعلان کے مطابق، پانچ کارروائیاں، الخیام کالونی کے جنوب، مشرق اور جنوب مشرق میں کی گئیں جہاں صیہونی فوجی جمع ہوئے تھے۔

تین اور کارروائیاں جل العلام صیہونی چھاؤنی اور معالوت ترشیحا اور کفرفرادیم کالونیوں میں انجام دی گئیں۔ اس کے علاوہ کفرجلعادی، دلتون، المنارہ اور زرعیت پر متعدد ڈرون طیاروں اور راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔

حزب اللہ نے اس کے علاوہ راس الناقورہ نیول بیس پر بھی کئی میزائل داغے جہاں غاصب فوجیوں متعدد ٹکڑیاں موجود تھیں۔

بیت ہلل، شراغا اور زرعیت پر بھی حزب اللہ کے جوانوں نے تابڑ توڑ حملے کیے اور صیہونیوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔

الخیام کالونی کے قریب صیہونیوں کا ایک اور مرکاوا ٹینک اس کے آپریٹر اور اندر موجود صیہونی فوجیوں کے ساتھ نذر آتش ہوا۔

حزب اللہ کی آج کی ایک اور بڑی کامیابی لبنان کے مرجعیون علاقے میں واقع ہوئی جہاں غاصب اسرائیلی فوج کے ایک اور ہرمس-900 ڈرون طیارے کو زمین سے فضا مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

 کریات شیمونا کالونی پر بھی حزب اللہ نے بھاری راکٹ باری کی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .