صیہونی حکومت نے اپنی نئی جارحیت میں بیت لاھیا میں 5 منزلہ رہائشی کمپلیکس پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 93 فلسطینی شہری شہید اور 40 لاپتہ ہوگئے۔
غزہ کے اسپتال ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں میں 25 بچے ہیں۔
اتوار کی صبح صیہونی جنگی طیاروں نے شمالی غزہ پٹی میں بیت لاھیا قصبے میں بے گھر ہونے والے متعدد خاندانوں کی رہائش گاہوں پر بمباری کی۔
فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے ایک بیان میں بیت لاھیا میں صیہونی حملے کی مذمت کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ یہ جرم نازیوں کے جرم کے مترادف ہے، جسے صیہونی حکومت کی نسل کشی کے ریکارڈ میں شامل کیا گیا تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم امریکی حکومت، عالمی برادری کے نام سے جانی جانے والی تنظیم اور صیہونی حکومت کے ساتھی اور شراکت دار ممالک کو فلسطینی قوم کے خلاف ان جرائم کے تسلسل کا ذمہ دار سمجھتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ