ارنا نے فلسطین کی معا نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوان غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے جس میں 64 عام شہری شہید ہوئے ہیں۔
فلسطین کی معا نیوز ایجنسی کے مطابق ان میں سے 51 فلسطینی شمالی غزہ میں شہید ہوئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے شمالی غزہ کے بیت لاہیا اور جبالیا کیمپوں پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔
فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ منگل کی صبح صیہونی جنگی طیاروں کی بمباری کے ساتھ ہی صیہونی فوج کے توپخانے نے بھی شمالی غزہ پر گولہ باری کی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق شمالی غزہ پر اٹھارھویں دن بھی صیہونی فوجیوں کے حملے جاری رہے اور غاصب فوجیوں نے بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کے بہت سے مراکز پر حملہ کیا، بہت سے فلسطینی مردوں اور خواتین کو گرفتار کرلیا اور انہیں یہاں سے نقل مکانی پر مجبور کیا۔
شہر غزہ میں بھی صیہونی جنگی طیاروں نے ایک رہائشی علاقے پر بمباری کردی جس میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے ۔
مشرق غزہ کے علاقے الزرقا پر صیہونی بمباری میں ایک ہی کنبے کے نو افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔
غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے اسی طرح مرکزی غزہ کے البریج کیمپ کے اطراف میں فلسطینیوں کے کھیتوں پر بھی بمباری کی ہے۔
غاصب صیہونی فوجیوں نے اسی طرح مرکزی غزہ کے النصیرات کیمپ کے ساکنین کو بکتر بند گاڑیوں اور کواڈ کاپٹر سے حملے کا نشانہ بنایا۔
جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے جنوب اور مغرب میں بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کے خیموں پر بھی صیہونی فوج نے بمباری کی ہے س جس میں کم سے کم سات فلسطینیوں کے شہید اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔
آپ کا تبصرہ