ارنا کے مطابق، میجر جنرل حسین سلامی نے جمعرات کے روز اصفہان میں شہید عباس نیل فروشان کی تدفین کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت یہ سمجھ رہی تھی کہ ہنیہ، نصراللہ اور نیل فروشان کی شہادت سے مزاحمتی محاذ کمزر ہوجائےگا لیکن آپریشن صادق 2 کی کامیابی اور ایرانی میزائلوں کے مقابلے میں اسرائیل کے آئرن ڈوم کی ناکامی نے دشمن کے اندازوں پر پانی پھیر دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ آپریشن ایرانی قوم کی طاقت کا شاندار مظاہرہ اور صیہونی حکومت کے لیے سنگین انتباہ تھا۔
میجر جنرل سلامی نے مزید کہا کہ اب ہرگز ایسا نہیں ہوگا کہ اسرائیل مسلم ممالک کے خلاف اپنے جرائم جاری رکھے اور اسے کوئی جواب نہ دیا جائے بلکہ ہم واضح طور پر اعلان کرتے ہیں کہ ہم دشمن کی کمزوریوں کو جانتے ہیں اور اسے نقصان پہنچانے کی پوری توانائي رکھتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ