بیان کا متن مدرجہ ذيل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
مزاحمت کے عظیم محاذ کی اسلامی امت اور اسلامی جمہوریہ ایران کی شرافت مند قوم
پہلے بیان کے بعد اطلاع دی جاتی ہےکہ پاسداران انقلاب اسلامی میں آپ کے فرزندوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام اور فوجی کمانڈروں کے وعدوں کے مطابق دیگر مسلح افواج کے تعاون سے یا رسول اللہ کے کوڈ کے ساتھ کئے جانے والے آپریشن میں مقبوضہ فلسطین کے اندر اہم اسٹریٹجک ٹھکانوں کو اسلامی جمہوریہ ایران کے سپوتوں کے ہاتھوں بنے میزائلوں سے نشانہ بنایا گيا۔
اس آپریشن میں کئی ایئر بیس اور راڈار سینٹر، سازش کے اڈے اور مزاحمتی کمانڈروں خاص طور پر شہید ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ ، حزب اللہ کے رہنما شہید حجت الاسلام و المسلمین سید حسن نصر اللہ ، حزب اللہ ، فلسطین کی اسلامی مزاحمت اور پاسداران انقلاب کے کمانڈروں کے قتل کی سازش کے لئے استعمال ہونے والے اڈوں پر حملہ کیا گيا۔
ان علاقوں کی جدید ترین اور وسیع اینٹی میزائل سسٹم سے حفاظت کی جا رہی تھی لیکن اس کے باوجود 90 فیصد میزائل کامیابی سے نشانے پر لگے اور صیہونی حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹلی جنس کی اور آپریشنل طاقت سے حیرت میں پڑ گئی ہے۔
یہ آپریشن قانونی حق کے تحت اور عالمی قوانین کی بنیاد پر انجام دیا گيا ہے اور دشمن کی جانب سے کسی بھی قسم کی حماقت کا جواب تباہ کن اور پچھتانے پر مجبور کر دینے والا ہوگا۔
تعلقات عامہ ، پاسداران انقلاب اسلامی فوج
آپ کا تبصرہ