غاصب صیہونیوں کے ٹھکانوں پر میزائل کی بارش، دھماکوں کی آواز، تل ابیب ہوائی اڈہ بند+ویڈیو

تہران - ارنا - مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ غاصب صہیونیوں کے ٹھکانوں پر درجنوں ایرانی راکٹوں کے داغے جانے کے بعد مقبوضہ علاقوں میں مسلسل دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اس کے ساتھ ہی تل ابیب کے بن گوریون ہوائی اڈے کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

منگل کے روز فلسطینی ذرائع ابلاغ  نے بتایا ہےکہ صیہونی حکومت کے  اینٹی میزائل سسٹم نے مقبوضہ علاقوں پر داغے گئے متعدد میزائلوں کو روکنے کی کوشش کی لیکن حملے  کی وسعت  کی وجہ سے وہ ناکام رہا۔

صہیونی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ اس حملے کے پہلے مرحلے میں تقریباً 400 راکٹ مقبوضہ علاقوں پر داغے گئے۔

 غاصب  صہیونیوں کے ٹھکانوں پر ایرانی میزائل داغے جانے کے بعد نابلس اور رام اللہ سمیت پورے مغربی کنارے میں فلسطینیوں نے خوشیاں منائی ہيں۔

 در ایں اثنا صہیونی میڈیا نے مقبوضہ علاقوں پر میزائل حملوں کی دوسری لہر کے آغاز کا اعلان کیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .