تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق لبنان پر صیہونی حکومت کے فضائی حملوں کے آغاز سے اب تک 500 افراد شہید اور 1700 زخمی ہوئے ہیں۔
المیادین نیٹ ورک نے بتایا ہے کہ لبنان کے شمالی علاقے بقاع پر صیہونی حکومت کے گزشتہ 24 گھنٹے کے حملوں میں 113 افراد شہید اور 500 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
کل (پیر) صہیونی فوج کی جانب سے جنوبی لبنان میں بڑے پیمانے پر ہونے والے حملوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
حزب اللہ نے عام شہریوں پر ہونے والے حملوں کے جواب میں پیر کے روز سے ہی شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ٹھکانوں اور بستیوں کے خلاف اپنی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے اور وقفے وقفے سے صیہونی ٹھکانوں پر راکٹوں کی بارش کررہی ہے۔
آپ کا تبصرہ