24 ستمبر، 2024، 4:51 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85606473
T T
0 Persons

لیبلز

لبنان میں صیہونی جرائم کے تازہ اعدادوشمار، 500 شہری شہید اور 1700 زخمی!

تہران (ارنا) لبنان کی وزارت صحت نے 500 افراد کی شہادت اور 1700 کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق لبنان پر صیہونی حکومت کے فضائی حملوں کے آغاز سے اب تک 500 افراد شہید اور 1700 زخمی ہوئے ہیں۔

المیادین نیٹ ورک نے بتایا ہے کہ لبنان کے شمالی علاقے بقاع پر صیہونی حکومت کے گزشتہ 24 گھنٹے کے حملوں میں 113 افراد شہید اور 500 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

کل (پیر) صہیونی فوج کی جانب سے جنوبی لبنان میں بڑے پیمانے پر ہونے والے حملوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

حزب اللہ نے عام شہریوں پر ہونے والے حملوں کے جواب میں پیر کے روز سے ہی شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ٹھکانوں اور بستیوں کے خلاف اپنی کارروائیوں کا آ‌غاز کردیا ہے اور وقفے وقفے سے صیہونی ٹھکانوں پر راکٹوں کی بارش کررہی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .