تخت روانچی: مورا سے مذاکرات میں پابندیوں کے خاتمے پر زور دیا گیا

تہران - ارنا –اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے  یورپی یونین کے خارجہ امور کے ذمہ دار کے معاون کے ساتھ اپنی گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گفتگو میں ہم نے خاص طور پر پابندیوں کے خاتمے اور ایٹمی امور سے متعلق مسائل پر توجہ مرکوز کی۔

مجید تخت روانچی نے ایکس  پر لکھا: میں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اینریک مورا کے ساتھ کھلی اور تعمیری گفتگو کی۔

انہوں نے مزید کہا: اس گفتگو میں ہم نے خاص طور پر پابندیوں کے خاتمے اور ایٹمی  معاملات سے متعلق مسائل پر توجہ مرکوز کی۔ ایران نیک نیتی سے اپنا رول ادا کرنے اور باوقار سفارت کاری کے ذریعے خدشات اور باہمی مفادات  پر توجہ دینے پر تیار ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .