ارنا نے یمنی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ برطانیہ کی سمندری تجارت کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ یہ سمندری حادثہ یمن کے ساحلی شہر المخا سے 45 میل کے فاصلے پر رونما ہوا ہے۔
اس سے پہلے یمنی فوج نے بارہا فلسطینی عوام کی حمایت میں بحیرہ احمر میں صیہونی حکومت کے بحری جہازوں اور اسی طرح اس کے لئے کام کرنے والے دیگر ملکوں کے بحری جہازوں پر حملے کئے ہیں۔
یمنی فوج نے اعلان کررکھا ہے کہ غزہ کے خلاف جنگ اور اس کا محاصرہ ختم ہونے تک صیہونی حکومت کا سمندری محاصرہ جاری رہے گا۔
امریکا اور برطانیہ کئی بار بین الاقوامی جہازرانی کی حفاظت کے بہانے یمنی افواج اور یمن کے مختلف شہروں پر حملے کرچکے ہیں لیکن بحیرہ احمر میں صیہونی حکومت کا سمندری محاصرہ توڑنے میں ناکام رہے ہیں۔
یمنی افواج نے اعلان کررکھا ہے کہ جب تک غزہ پر وحشیاہ حملے جاری رہیں گے اس وقت تک بحیرہ احمرا ور باب المندب میں مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف جانے والے بحری جہازوں پر ان کے حملے بھی جاری رہیں گے اور وہ کسی بھی بحری جہازکوصیہونی حکومت کی بندرگاہوں کی طرف نہیں جانے دیں گے۔
آپ کا تبصرہ