ارنا کے مطابق فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں غاصب صیہونی فوجیوں کے دو حملوں میں بیس فلسطینی شہری شہید اور 54 زخمی ہوگئے۔
اس رپورٹ کے مطابق فلسطین کے محکمہ صحت نے شہید اور زخمی ہونے والوں کے نئے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آپریشن طوفان الاقصی کے بعد گیارہ ماہ سے زائد عرصے سے جاری غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 41 ہزار 272 اور زخمیوں کی تعداد 95 ہزآر 551 ہوگئی ہے۔
فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ اس مدت میں غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کے حملوں میں 716 فلسطینی زخمی ہوئے جن میں 160 بچے ہیں۔
فلسطین کے محکمہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کے حملوں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 750 ہوگئی ہے۔
آپ کا تبصرہ