یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب وہاں سے پولیس کی ایک گاڑی گزر رہی تھی۔
کوئٹہ پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکے میں پولیس کی گاڑی تباہ اور دو پولیس اہلکار مارے گئے۔
اس رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک پیغام میں کوئٹہ میں دہشت گرد دھماکے کی مذمت کی ہے۔
ابھی تک کوئٹہ میں آج ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔
گزشتہ روز صوبہ بلوچستان کے علاقے "قلات" میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 8 پاکستانی فوجی زخمی ہو گئے تھے۔
آپ کا تبصرہ