ایڈمیرل سیاری: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افوج دنیا کی طاقتور ترین دہشت گردی مخالف افواج شمار ہوتی ہیں۔

 تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج دنیا کی دہشت گردی مخالف طاقتور ترین افواج ہیں جو علاقے میں کسی بھی قسم کی خودسری، بے نظمی اور بین الاقوامی اصول وضوابط کی خلاف ورزی کا مقابلہ کریں گی۔

ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر ایڈمیرل حبیب اللہ  سیاری نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں، عالمی امن و سلامتی کے زیر عنوان منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ آج ہم جس دنیا میں زندگی گزار رہے ہیں اس میں جنگوں اور مقابلہ آرائیوں نے نسل انسانی کے لئے بہت زیادہ خطرات پیدا کردیئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اگر چہ تاریخ میں ہمیشہ چیلنج اور مسائل موجود  رہے ہیں لیکن موجودہ دور میں حالات بہت خراب ہوچکے ہیں اور پوری دنیا میں بشریت کے تحفظ کی فکر ضروری ہوگئی ہے۔  

انھوں نے غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں مظلوم فلسطینی  عوام کی نسل کشی اور وحشیانہ ترین جنگی اور انسانیت کے  خلاف جرائم کا ذکر کیا اور کہا کہ امریکا کی جانب سے غاصب صیہونی حکومت کی بے دریغ حمایتوں نے بین الاقوامی اصول وضوابط اور قوانین کو پامال کرنے میں اس غاصب حکومت کی زیادہ گستاخ بنادیا ہے۔

 انھو نے شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے اور تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے پر مبنی غاصب صیہونی حکومت کی بزدلانہ اور دہشت گردانہ جارحیت کا ذکر کیا اور اس کو بین الاقوامی لاقانونیت کی مثال قرار دیا ،

 انھوں نے کہا کہ البتہ ان اقدامات نے غاصب اسراائیلی حکومت کے زوال کو یقینی بنادیا ہے۔

ایڈمیرل سیاری  نے کہا کہ بین الاقوامی لاقانونیت،بیرونی طاقتوں کی مداخلت اور مغربی  ایشیا میں سلامتی کا خلا، یہ تین ایسے بنیادی عوامل ہیں جو اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی اور سلامتی کی توانائیوں کی سطح میں اضافے کے متقاضی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آج ایران کی مسلح افواج دنیا میں دہشت گردی کی مخالف طاقتتور ترین افواج  شمار ہوتی ہیں اور علاقائی سطح پر ہر قسم کی خودسری، بے نظمی اور بین الاقوامی اصول وضوابط کی خلاف ورزی کا مقابلہ کریں گی۔  

    اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے کہاکہ سب کے لئے سلامتی اسلامی جمہوریہ ایران کا دفاعی اسٹریٹیجی کی بنیاد ہے۔

انھوں نےاسی کے ساتھ  کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے بدامنی پیدا کی گئی تو عالمی سامراج کے لئے بھی بدامنی وجود میں آئے گی ۔  

   ایڈمیرل سیاری نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی ارضی سالمیت اور قومی اقتدار اعلی کے دفاع میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں کرے گا۔

 ایڈمیرل سیاری نے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج، زمین، فضا، سمندر، پانی  کے اندر اور خلا میں سیکورٹی کی سطح بڑھانے میں مصروف ہیں اور ایران کی سلامتی دراصل عالمی سلامتی کی ضامن ہے۔

ایڈمیرل سیاری نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، سب کو امن وآشتی کے پرچم تلے، مساوات، آزادی اور ہمہ گیر سلامتی کے لئے اتحاد و اتفاق اور سامراجی  طاقتوں کی خونریزی اور غارتگری کے مقابلے  کی دعوت دیتا ہے۔    

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .