حزب اللہ: اسرائیل جانتا ہے کہ ہم مرد  میداں ہیں / مزید صہیونی بے گھر ہوں گے

تہران- ارنا- حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے زور دیا ہے کہ صیہونی حکومت لبنان کو بڑے پیمانے پر جنگ کی دھمکی دے کر مقبوضہ فلسطین کے شمال میں بے گھر صہیونیوں کو ان کے گھر واپس نہيں بھیج سکتی۔


انہوں نے کہا: اسرائیلیوں کو بخوبی علم ہے کہ ہم مرد میداں ہیں اور اگر ہمیں وسیع جنگ میں شامل کیا گیا تو ہمارا جواب اس سے زيادہ سخت ہوگا۔

حزب اللہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا: صیہونی دشمن کے پاس دو راستے ہیں یا تووہ  جنگ بند کردے، جس سے اس کے نقصانات میں کمی آئے گی، یا تھکا دینے والی صورت حال جاری رکھے ، جس سے اس کے  مسائل ، نقصانات اور اندرونی پیچیدگیوں میں اضافہ ہوگا کیونکہ یہ جنگ چاہے  جتنی طویل ہو، صیہونی حکومت اس میں  جیت نہيں پائے گی اور تمام شواہد اسی پر زور دیتے ہيں۔

شیخ نعیم قاسم نے  زور دیا کہ جنگ کو طول  کرنے کا مطلب اسرائیلی حکومت  میں مزيد ٹوٹ پھوٹ و شکست  اور فلسطینیوں کی قربانیوں میں اضافہ ہے  اور آخر کار فلسطین کی  ہی فتح ہوگی اور صیہونی  حکومت کو شکست ہوگی  اور اس کا جنگ کے خاتمے کے بعد پتہ  چلے گا ۔

سید حسن نصر اللہ کے نائب نے مزید کہا: لبنان فلسطینی قوم کے لیے حمایتی محاذ ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ حمایتی محاذ کے لیے ہم نے جتنے بھی اہداف مقرر کیے تھے وہ مکمل ہوئے ہيں اور پورے ہوتے رہيں گے ۔ ہم حمایت سے آگے نہیں بڑھیں گے کیونکہ  ہمارے مقاصد حمایت سے حاصل ہو رہے ہيں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .