3 ستمبر، 2024، 9:10 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85586178
T T
0 Persons

لیبلز

یمن کی مسلح افواج نے بحیرہ احمر میں ایک اور بحری جہازکو نشانہ بنایا ہے

تہران – ارنا – یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے پیر کی رات اعلان کیا کہ بحیرہ احمر میں  ایک بحری جہازکو جومقبوضہ فلسطین کی طرف جارہا تھا، نشانہ بنایا گیا ہے

ارنا نے المسیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ  بحیرہ احمر میں ایک بحری جہاز بلو لاگون ون (BLUE LAGOON-1) کو ڈرون طیارے سے میزائل کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

 انھوں نے بتایا کہ اس بحری جہاز کے مالک نے مقبوضہ فلسطین کی طرف جانے پر پابندی کی خلاف ورزی کی اس لئے اس پر حملہ کیا گیا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا کہ یہ آپریشن ہماری بحریہ اورمیزائل نیز ڈرون یونٹوں نے مشترکہ طورپر انجام دی دیا ہے۔  

 یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم  ایک بارپھر جہازرانی کی ان تمام کشتیوں کو جوہمارے اسرائیلی دشمن کے لئے  کام کرتی ہیں، خبردار کرتے ہیں کہ ان کے جہازوں پر چاہے وہ کہیں بھی جارہے ہوں، ہمارے آپریشن زون میں داخل ہوتے ہی حملہ کیا جائے گا۔

 یحیی سریع نے آخر میں  ایک بار پھر کہا ہے کہ جب تک غزہ پر غاصب صیہونی حکومت  کے حملے بند نہیں ہوجاتے اور اس کا محاصرہ ختم نہیں کردیا جاتا اس وقت تک مظلوم فلسطینی عوام اور استقامتی فلسطینی محاذ کی حمایت میں ہماری کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔

حال ہی میں المیادین ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ یمن کی الحدیدہ بندرگاہ پر غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے بعد بحیرہ  احمر میں امریکی اور برطانوی بحری جہازوں کی نقل وحرکت بہت کم ہوگئی ہے ۔ المیادین کا کہنا ہے کہ ان کمپنیوں پر ایک طرح کی وحشت طاری ہے او وہ احتیاط سے کام لے رہی ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .