یہ بات انہوں نے ماسکو کے مضافات میں پیٹریاٹ پارک میں "آرمی 2024" نامی 10 ویں روسی بین الاقوامی فوجی تکنیکی نمائش میں اسلامی جمہوریہ ایران کے پویلین کا معائنہ کرنے کے بعد ارنا کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
بریگیڈیئر جنرل علی شادمانی کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے عسکری اور دفاعی میدان میں اچھے قدم اٹھائے ہیں اور ہماری تمام مصنوعات ایک دوسرے کی ہم پلہ ہیں۔
اس سوال کے جواب میں کہ روس اور دیگر شریک ممالک کے ماہرین اور حکام نے ایران کی کونسی دفاعی مصنوعات میں زیادہ دلچسپی لی، بریگيڈیئر جنرل شادمانی نے کہا کہ ہمارے ڈرون طیارے دنیا بھر میں مشہور ہیں، اس کی وجہ سے، ہر ملک پہلے ہمارے ڈرون، اور یقیناً میزائل دیکھنا چاہے گا۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ ایران کے ڈرون طیاروں کو تو دنیا بھر میں اپنی توانائي اور کارکردگي دکھانے کا پورا موقع ملا ہے لیکن ظاہر ہے کہ ہماری دوسرے دفاعی مصنوعات بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔
بریگيڈیئر جنرل شادمانی واضح کیا کہ ایران کی دفاعی صنعت نے سائبر، بحری اور فضائی آلات سمیت مختلف شعبوں میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں اور وہ ارتقاء کی راہ پر گامزن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے مواصلات، لیزر اور مصنوعی ذہانت کے میدان میں بھی کافی ترقی کرلی ہے۔
آپ کا تبصرہ