لیبرمین کا اعتراف: ایران کے حملے کا خوف تہران کی کامیابی ہے

تہران (ارنا) سابق صیہونی وزیر جنگ نے ایران کی جانب سے انتقامی کارروائی کے بارے میں صیہونیوں کے طاقت فرسا اور اعصاب شکن انتظار کا ذکر کرتے ہوئے اسے ایران اور مزاحمتی محور کی کامیابی قرار دیا ہے۔

 اسرائیل بیتنو کے نام سے مشہور سیاسی پارٹی کے سربراہ اور سابق صیہونی وزیر جنگ آویگڈور لیبرمین نے کہا کہ صیہونی ایران کے جوابی ردعمل کا انتظار کر رہے ہیں، وہ کشیدگی کے بڑھنے اور دن بھر چوکس رہنے کی بات کرتے ہیں۔

سابق صیہونی وزیر جنگ نے اس اعصاب شکن اور طاقت فرسا صورت حال کے بارے میں کہا کہ یہ صورتحال درحقیقت ایران، حزب اللہ لبنان اور (لیبرمین کے مطابق) دوسرے برائی کے محور (استقامتی محاذ) کے لیے ایک کامیابی ہے۔

شمالی مقبوضہ فلسطین میں مقامی صہیونی حکام نے لبنانی حزب اللہ کے مہلک حملوں کے خوف سے  اعلان کیا کہ جنگ جاری ہے اور بدقسمتی یہ ہے کہ دھماکوں کی آوازیں اور سائرن کی آوازیں ہماری زندگی کا حصہ بن چکی ہیں۔  ہم امید کرتے ہیں کہ کچھ ایسا کیا جائے کہ آباد کار شمال (مقبوضہ فلسطین) میں اپنے گھروں کو واپس لوٹ سکیں۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .