ایرانی پارلیمنٹ میں یہودی کمیونٹی کے نمائندہ: صیہونی حکومت سے ھنیہ کے قتل کا بدلہ لینا ضروری ہے

تہران (ارنا) ایرانی پارلیمنٹ میں یہودی کمیونٹی کے نمائندے نے کہا کہ اسماعیل ھنیہ کے قتل اور ایران کی سرزمین پر حملے کا بدلہ لینا اسلامی جمہوریہ ایران کا حق اور ایک لازمی امر ہے۔

اتوار کے روز ارنا کے سیاسی رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے ہمایوں سامہ یح نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں اسماعیل ھنیہ کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس جارحانہ کاروائی میں فلسطینی مزاحمت کے کمانڈر کی شہادت اور ایران کی سرزمین پر حملہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس دہشت گردانہ حملے اور ایرانی سرزمین پر حملے کا بدلہ لینا اسلامی جمہوریہ ایران کا حق اور ایک لازمی امر ہے

انہوں نے مزید کہا کہ شہید ھنیہ کے قتل کا بدلہ عوامی مطالبہ ہے اور ایران کے عوام صیہونی حکومت کو فیصلہ کن جواب دینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

سامہ یح نے کہا کہ ایرانی یہودی بھی ایران سے اس قتل اور صیہونی حکومت کے ایرانی سرزمین پر حملے کا فیصلہ کن جواب دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے ملک کے اعلیٰ ترین عہدیدار کی حیثیت سے شہید ھنیہ کی شہادت کا فیصلہ کن جواب دینے پر تاکید کی ہے اور یہ تاکید اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ مناسب وقت پر فیصلہ کن جواب دیا جائے گا اور اس حوالے سے صیہونی حکومت اور اس کے اتحادیوں اور حامیوں کو ذرہ برابر بھی شک نہیں ہونا چاہیے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .