العربی ٹی وی کے رپورٹر نے اطلاع دی ہے کہ مجدل شمس نامی قصبے میں دھماکے کی جگہ پر موجود متعدد عینی شاہدین نے انہیں بتایا کہ شدید دھماکہ کی وجہ صیہونی ائیر ڈیفنس سسٹم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ آئرن ڈوم سسٹم نے جبل شیخ کی بلندیوں سے فائر کیا اور ڈیفنس میزائل فٹ بال کے میدان پر جا گرا۔
رپورٹر نے اس بات پر زور دیا کہ مجدل شمس کے رہائشی کل شام کے واقعے کے حوالے سے صیہونی حکومت کے اس بیان پر یقین نہیں کرتے جسمیں اس حملے کا الزام حزب اللہ پر لگایا گیا ہے۔
صیہونی امدادی فورس کے ایک رکن نے العربیہ کے رپورٹر کو یہ بھی بتایا کہ کئی عینی شاہدین کا خیال ہے کہ صیہونی ڈیفنس میزائل اور آئرن ڈوم سسٹم دھماکے کی وجہ بنے۔
اس صیہونی امدادی فورس کے رکن نے گرفتاری کے خوف سے انٹرویو دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ اس کے الفاظ اس کی گرفتاری کا باعث بنیں گے۔
آپ کا تبصرہ