27 جولائی، 2024، 5:04 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85550494
T T
0 Persons

لیبلز

ایران، 28 جولائی سے نئی حکومت باضابطہ کام شروع کر دے گی

تہران - ارنا - رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے منتخب صدر مسعود پزشکیان کے صدارتی فرمان کی توثیق کی تقریب کل اتوار کو صبح 10 بجے امام خمینی (رہ) حسینیہ میں منعقد ہوگی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی صدارت کے  چودہویں دور کی توثیق  اور منتخب صدر کی  حکومت کے باضابطہ آغاز کی تقریب کل اتوار28 جولائی 2024  کو رہبر انقلاب اسلامی اور  ملکی عہدیداروں کی موجودگی میں منعقد ہوگی جس کے دوران آئین کی شق نمبر 110 کے مطابق ولی فقیہ کی جانب سے  منتخب صدر کے عہدہ صدارت کی توثیق کی جائے گی اور نئی حکومت باضابطہ کام کرنا شروع کر دے گی۔

اس پروگرام میں وزیر داخلہ 14ویں صدارتی انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے انعقاد کے عمل کے بارے میں رپورٹ پیش کریں گے اور پھر صدارتی فرمان پڑھا جائے گا جس کے بعد نو منتخب صدر مسعود پزشکیان تقریر کريں گے اور آخر میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای خطاب کريں گے۔

اس تقریب میں 2500 سے زائد سول اور فوجی حکام، یونیورسٹی کے سربراہان اور  اساتذہ ، مختلف تنظیموں کے نمائندے، کچھ  شہداء کے اہل خانہ اور تہران میں مقیم بیرونی ممالک کے سفیر شرکت کریں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .