17 جولائی، 2024، 5:09 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85541514
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ پر صیہونیوں کا تازہ حملے، 40 شہید اور زخمی

 تہران – ارنا – غزہ میں اسپتال کے ذرائع نے بتایا  ہے کہ صیہونی فوجیوں کے تازہ حملوں میں چند بچوں سمیت کم سے کم 40 عام شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں

 ارنا نے الاقصی ٹی وی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ مغربی غزہ کے علاقے الرمال کے القاہر کالج  پر غاصب صیہونی حکومت کی تازہ بمباری میں کم سے کم گیارہ فلسطینی شہید ہوگئے۔

اس رپورٹ کے مطابق اس حملے میں کم سے کم پندرہ افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

ادھر غزہ میں محکمہ صحت نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ غزہ کے شہر خان یونس کے مشرق میں واقع عبسان نامی قصبے میں ایک رہائشی مکان پر صیہونی بمباری میں ایک خاتون اور تین بچے شہید ہوگئے۔

اس حملے میں دس افراد کے زخمی ہونے کی بھی خبرہے۔

 یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس سے پہلے فلسطین کے محکمہ صحت نے  سات اکتوبر 2023 سے جاری غزہ پر صیہونی فوجیوں کے حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے نئے اعدادوشمار میں بتایا تھا  کہ شہدائے غزہ کی تعداد 38 ہزا794  اور زخمیوں کی تعداد 89 ہزار 364 ہوچکی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .